ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کی سب سے زیادہ طاقتور میزائل اگنی- 5کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کی سب سے زیادہ طاقتور میزائل اگنی- 5کا کامیاب تجربہ

Tue, 27 Dec 2016 12:23:50    S.O. News Service

بالیشور؍اڑیسہ، 26؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کامیابی کی ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان نے آج ایٹمی صلاحیت پر مشتمل بین براعظم بیلسٹک میزائل اگنی- 5کا کامیاب تجربہ کیا۔5000کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی اس میزائل کا اڑیسہ کے ساحل سے دور عبدالکلام جزیزہ سے تجربہ کیا گیا، جس کی پہنچ پورے چین تک ہوگی۔دفاعی ذرائع نے کہا کہ آج کے کامیاب ٹیسٹ سے سب سے زیادہ طاقتور ہندوستانی میزائل کا تجرباتی ٹیسٹ اور آخری طور پر اسے اسپیشل فورسز کمانڈ(ایس ایف سی )میں شامل کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔تنظیم برائے دفاعی تحقیق و ترقی(ڈی آر ڈی او) کے ذرائع نے بتایا کہ تین مراحل والے اور سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی میزائل کا انٹگریٹیڈ ٹیسٹ رینج(آئی ٹی آر) کے لانچ کمپلیکس- 4 سے صبح کے 11بج کر پانچ منٹ پر موبائل لانچنگ گاڑی کے ذریعہ تجربہ کیاگیا ۔ڈی آر ڈی او نے کہا کہ تقریبا 17میٹر طویل اور 50ٹن وزنی اس میزائل نے اپنے تمام ہدف کونشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔یہ اس میزائل کی ترقی سے جڑا چوتھا اور کینسٹر سطح کا دوسرا ٹیسٹ تھا، اس سے پہلے 19؍اپریل 2012کو اس کا سب سے پہلا ، 15؍ستمبر 2013کو دوسرا اور 31؍جنوری 2015کو تیسرا ٹیسٹ کیا گیاتھا ۔ذرائع نے بتایا کہ اگنی سیریز کا یہ جدیدترین میزائل ہے جس میں نیوی گیشن، گائیڈنس، وار ہیڈ اور انجن سے جڑیں نئی تکنیک کو شامل کیا گیا ہے۔


Share: